: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد۔6۔مارچ (اعتماد نیوز)مرکزی وزیر پورندھیشوری نے اپنے شوہر دگو
باٹی ویکٹیشور راؤ جو کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں انکے ساتھ با الآخر
کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لی ہے۔آج انہوں نے
وشاکھا پٹنم میں اپنے حامیوں کے ساتھ منعقدہ ایک اہم اجلاس کے بعد انہوں نے
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہائی کمان نے سیما آندھرا میں وائی
ایس جگن موہن ریڈی سے اور تلنگانہ میں کانگریس کے ساتھ ملکر خفیہ مفاہمت
کر لی ہے۔ انہوں
نے مزید کہا کہ انہوں نے سیما آندھرا کے خاطر کئی ترمیمات
پیش کی ہے جسے کانگریس ہائی کمان نے قبول نہ کرتے ہوئے انکی بے عزتی کی ہے۔
جنسے انہیں بہت تکلیف ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے
کا فیصلہ کی ہے۔ جسکے لئے وہ دہلی جاکر بی جے پی کے سینئر لیڈران ایل کے
اڈوانی اور سشما سوا راج سے ملاقات کرینگے۔واضح رہے کہ پورندھیشوری
آنجہانی وزیر اعلی این ٹی راما راؤ کے دختر ہیں۔ اور وہ کانگریس کے لئے
سیما آندھرا میں آہنی لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
Muqtar Says:
If she thinks that Congress has made separate arrangements with TRS and YSRCP for the formation of separate telangana. How stupid she is to join a part BJP which has openly supported creation of Telanagana. She is just trying to fool people. Politicians are opportunistic, not to this extent. BJP is never going to form the govt. I bet you on this.